ٹرمپ کا ایران جنگ کو آئندہ نسلوں کے تحفظ سے جوڑنا، عالمی توجہ کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کو امریکی بچوں اور آنے والی نسلوں کے مستقبل سے جوڑتے ہوئے اسے ایک اہم سرمایہ کاری قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ملک کے محفوظ اور مستحکم مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے لڑی جا رہی ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ اقدامات دراصل امریکی عوام، خصوصاً بچوں کے بہتر کل کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس کے اثرات آنے والی نسلوں تک پہنچیں گے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پوری دنیا امریکا کی جانب دیکھ رہی ہے اور اس کی طاقت، حکمت عملی اور صلاحیتوں کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔ ان کے مطابق عالمی برادری امریکا کی کارکردگی کو دیکھ کر حیران ہے۔

آبنائے ہرمز ضرور کھلے گی لیکن آپ کے لیے نہیں، ایرانی رکنِ پارلیمنٹ کا ٹرمپ کو پیغام

تقریباً بیس منٹ کے خطاب میں امریکی صدر نے اتحادی ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ اپنا کردار ادا کریں اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنائیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا اس گزرگاہ پر انحصار نہیں کرتا۔

انہوں نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف یہ کارروائی اس لیے ضروری ہے تاکہ اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔ تاہم یاد رہے کہ ماضی میں امریکی انٹیلیجنس قیادت کی جانب سے یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ تہران اس وقت جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter