ایران سے ممکنہ معاہدہ ابھی حتمی مرحلے میں نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق کہا ہے کہ ابھی تک اس معاہدے کی تفصیلات کسی نے نہیں دیکھیں اور نہ ہی اس کے بارے میں مکمل معلومات سامنے آئی ہیں۔

latest urdu news

سماجی رابطے کی ویب گاہ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے بھی نہیں پایا، لیکن اس کے باوجود بعض لوگ اس پر تنقید کر رہے ہیں، حالانکہ انہیں اصل معاملات کا علم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا مسئلہ ان سے پہلے آنے والے امریکی صدور کو حل کرنا چاہیے تھا۔ ان کے مطابق اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوا تو وہ ایک مضبوط اور کامیاب معاہدہ ہوگا۔

ایران سے معاہدے میں جلد بازی نہیں ہوگی، مذاکرات درست انداز میں مکمل ہونے چاہئیں: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر Barack Obama کے دور کے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کا ممکنہ معاہدہ اس سے مختلف اور بہتر ہوگا۔

دوسری جانب ایرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ چند اہم نکات پر اختلافات اب بھی موجود ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکا ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر آمادہ نہیں، جس کے باعث معاہدہ منسوخ ہونے کے امکانات بھی برقرار ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter