ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ماں بن گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چھوٹی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ ماں بن گئی ہیں اور انہوں نے اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہا ہے۔

ٹفنی نے2 روز پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے بچے کا نام بھی بتایا۔

latest urdu news

اپنے پیغام میں ٹفنی نے لکھاکہ ہمارے پیارے بیٹے، الیگزینڈر ٹرمپ بولس، دنیا میں خوش آمدید، ہم تم سے بے حد محبت کرتے ہیں، ایسی محبت جو بیان سے باہر ہے۔

31 سالہ ٹفنی نے نومبر 2022 میں لبنانی نژاد مائیکل بولس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، اور اب ان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے نواسوں اور پوتوں کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

ٹرمپ کے دیگر بچوں کے ہاں پہلے ہی اولاد ہے: ڈونلڈ جونیئر کے پانچ، ایرک کے دو، اور ایوانکا کے تین بچے ہیں۔ اب ٹفنی کے بیٹے کی پیدائش کے ساتھ یہ تعداد گیارہ ہو گئی ہے۔

یاد رہے، ٹفنی ٹرمپ 1999 میں والدین کی علیحدگی کے بعد زیادہ تر وقت اپنی والدہ کے ساتھ ریاست کیلیفورنیا میں گزارتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹفنی کی حاملہ ہونے کی خوشخبری کا خود انکشاف کیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter