آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں پر امریکی کارروائی، 10 جہاز تباہ کرنے کا ٹرمپ کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے کی کوشش کی گئی تھی جس پر امریکی افواج نے کارروائی کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے اس نوعیت کی سرگرمیاں جاری رکھیں تو امریکا مزید سخت اقدامات کرے گا۔

دوسری جانب امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے میں ملوث 16 ایرانی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

آبنائے ہرمز میں رکاوٹ کے خدشے پر آرامکو اور ٹرمپ کی وارننگ

اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں تو انہیں فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سرنگیں نہ ہٹائی گئیں تو ایران کو ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہٹا دیتا ہے تو یہ کشیدگی کم کرنے اور درست سمت میں ایک اہم قدم ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter