امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے پاس ایران میں ایسے متعدد اہداف موجود ہیں جنہیں “صرف ایک دن میں” نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ اہداف نشانہ بنانا آسان ہے، لیکن اس کارروائی کے نتائج ایران کے لیے شدید تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا، "ہم دیکھ رہے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے، اس کے بعد ہم ان پر حملہ کریں گے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ اس فوجی کارروائی میں اپنی ابتدائی متوقع ٹائم لائن سے کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور یہ پیش رفت توقعات سے بہتر ہے۔
ٹرمپ کے قریبی ساتھی کا سعودی عرب کی جنگ میں غیر شمولیت پر مایوسی کا ظاہر
صدر نے کہا، "ہم نے نہیں سوچا تھا کہ ایک ماہ بعد ہم اس مقام پر ہوں گے، لیکن ہم پہلے ہی ایران کے کئی اہداف پر کارروائی کر چکے ہیں۔” یہ بیان انہوں نے اس وقت دیا جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کیے ہوئے تقریباً 10 دن ہو چکے تھے۔
