بدھ, 14 مئی , 2025

امریکی صدر اپنے پہلے بین الاقوامی دورے پر سعوی عرب پہنچ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے بین الاقوامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ امریکی فضائیہ کے خصوصی طیارے "ایئر فورس ون” کے ذریعے سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے، جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

latest urdu news

اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور سینئر عسکری حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی سعودی عرب پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر آج کا دن اور کل دن کا کچھ حصہ سعودی عرب میں قیام کریں گے، جس کے بعد وہ قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے النصر اسپتال کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت متعدد فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 49 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔

اسرائیل نے غزہ میں اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے النصر اسپتال پر حملہ کیا، تاہم اس دعوے کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے کہ اسپتال میں حماس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter