ٹرمپ انتظامیہ کا نیا اقدام: غیر ملکی طلبہ کے ویزا انٹرویوز روکنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کو غیر ملکی طلبہ کو اسٹوڈنٹ ویزے جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت نئے ویزا انٹرویوز فی الحال معطل کر دیے گئے ہیں۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق امریکی حکام اب سٹوڈنٹ ویزا درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا پروفائلز کی مزید سخت جانچ پڑتال کریں گے۔ حکومتی مؤقف کے مطابق یہ اقدام امیگریشن کنٹرول کو مزید سخت کرنے اور قومی سلامتی کو ترجیح دینے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بعض ممالک کے طلبہ پر امریکی تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

تعلیمی حلقوں میں تشویش

تعلیمی ماہرین نے اس پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکہ کی بین الاقوامی تعلیمی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور دنیا بھر سے ہنر مند طلبہ کی آمد میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ پابندی کب تک برقرار رہے گی، اور آیا مستقبل میں اس فیصلے میں نرمی کی گنجائش موجود ہے یا نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter