ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر کا ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے خلاف 15 ارب ڈالر کا ہتکِ عزت اور توہین کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اخبار نے برسوں سے ان کے خلاف جھوٹی اور بدنیتی پر مبنی خبریں شائع کیں، جس سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

latest urdu news

ٹرمپ نے یہ اعلان اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل” پر ایک بیان کے ذریعے کیا۔ ان کا کہنا تھا: "آج مجھے نیویارک ٹائمز کے خلاف 15 بلین ڈالر کا ہتک عزت اور توہین کا مقدمہ دائر کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ مقدمہ فلوریڈا کی عدالت میں داخل کیا جائے گا۔”

انہوں نے الزام لگایا کہ نیویارک ٹائمز کو "بہت عرصے سے اجازت دی گئی ہے کہ وہ میرے خلاف آزادانہ جھوٹ بولے اور کردار کشی کرے، مگر اب یہ بند ہونا چاہیے۔”

ٹرمپ نے اخبار پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ وہ نہ صرف ان کے خلاف بلکہ ان کے خاندان اور کاروبار کے خلاف بھی من گھڑت خبریں شائع کر رہا ہے، جس کا مقصد صرف اور صرف انہیں سیاسی طور پر نقصان پہنچانا ہے۔

اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، قطر ہمارا اتحادی ہے: صدر ٹرمپ

نیویارک ٹائمز کی جانب سے فی الحال اس مقدمے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم، میڈیا اور سیاسی تجزیہ کار اس اقدام کو ٹرمپ کی سیاسی مہم کا حصہ قرار دے رہے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وہ دوبارہ انتخابات کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں۔

یہ مقدمہ نہ صرف امریکی میڈیا فریڈم کے تناظر میں ایک اہم موڑ ہو سکتا ہے بلکہ صحافت اور سیاست کے تعلق پر بھی ایک بار پھر بحث کو جنم دے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter