ٹورنٹو میں برفباری کا 54 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں برفباری نے گزشتہ 54 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، جس کے بعد شہر مکمل طور پر برف کی سفید چادر میں ڈھک گیا۔

محکمۂ ماحولیات کینیڈا کے مطابق 9 نومبر (اتوار) کو ٹورنٹو میں 9.8 سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی، جو 1971 میں ہونے والی 1.5 سینٹی میٹر برفباری کے سابقہ ریکارڈ سے کہیں زیادہ ہے۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق، یہ ماہِ نومبر کی تاریخ میں سب سے زیادہ برفباری ہے، جسے موسمِ سرما کے آغاز میں ایک غیر معمولی برفانی طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔

شدید برفباری دو دن تک جاری رہی، جس کے باعث جنوبی اونٹاریو کا بیشتر علاقہ متاثر ہوا۔ سڑکوں پر ٹریفک جام، پروازوں میں تاخیر اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ ہیملٹن میں 17 سینٹی میٹر اور اوٹاوا میں 12 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی، جو رواں موسمِ سرما کا ابتدائی اور غیر معمولی مظہر ہے۔

ٹورنٹو کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر برفباری کے مناظر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا، تاہم مقامی حکام نے شہریوں کو سڑکوں پر احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter