13
جارجیا کی داخلی سیکیورٹی سروس نے دارالحکومت میں 3 چینی شہری گرفتار کیے جو دو کلوگرام تابکار مادہ یورینیم غیرقانونی طور پر خریدنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ملزمان نے یورینیم کو 4 لاکھ ڈالر میں خرید کر روس کے راستے چین منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ گرفتار افراد پر الزامات عائد کیے گئے ہیں جن کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 10 سال تک قید ہو سکتی ہے۔
سوویت یونین کے ختم ہونے کے بعد جارجیا میں تابکار مواد کی سیکیورٹی ایک بڑا مسئلہ رہا ہے اور گزشتہ سالوں میں ایسی متعدد غیرقانونی خرید و فروخت کی وارداتیں سامنے آ چکی ہیں۔
