قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کے 48 سیاحتی مقامات بند کر دیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر، غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے 87 میں سے 48 پبلک پارکس اور سیاحتی مقامات کو عوام کے لیے بند کر دیا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزید تفریحی مقامات کو بھی عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے اور انہیں فہرست میں شامل کرنے پر غور جاری ہے۔

latest urdu news

ادھر بھارت کی مختلف ریاستوں میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ، ملازمین اور کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، متعدد کشمیریوں کو ہراسانی کے واقعات کے باعث بھارت چھوڑ کر سری نگر واپسی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا، ہریانہ اور ہماچل پردیش میں تقریباً 2 ہزار کشمیری اپنے گھروں اور دفاتر تک محدود ہو چکے ہیں اور انہیں روزمرہ سرگرمیاں انجام دینے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

محصور کشمیری طلبہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ دنوں سے اپنے گھروں کو نہیں جاسکے اور محفوظ راستے کے ذریعے سری نگر واپسی کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter