تھائی لینڈ: لیک ہونے والی فون کال پر وزیراعظم برطرف، کابینہ بھی تحلیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے ملک کے وزیر اعظم پیتونگاترن شیناوترا کو قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کے الزام میں عہدے سے برطرف کر دیا۔

یہ فیصلہ ایک لیک شدہ فون کال کے بعد سامنے آیا، جس میں وزیراعظم کو دشمن ملک کے سابق رہنما سے مشکوک انداز میں گفتگو کرتے سنا گیا۔

latest urdu news

عدالتی فیصلے کے مطابق، جون میں کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی تنازع کے دوران پیتونگاترن شیناوترا کی ایک کال لیک ہوئی، جس میں انہوں نے کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم ہُن سین کے مؤقف کی تائید کی اور انہیں ’’انکل‘‘ کہہ کر مخاطب کیا۔ عدالت نے اس عمل کو اخلاقی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

اس فیصلے کے تحت نہ صرف وزیراعظم کو برطرف کیا گیا بلکہ پوری کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ایک حساس قومی معاملے پر دشمن ملک کے مؤقف کی تائید، وزیر اعظم جیسے اہم عہدے پر فائز شخص کے لیے ناقابل قبول ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ تھائی لینڈ کی سیاست میں موجود شیناوترا خاندان کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے، جو ماضی میں بھی فوجی مداخلت اور عدالتی فیصلوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ پیتونگاترن شیناوترا اس خاندان کی چھٹی شخصیت ہیں جنہیں فوج یا عدلیہ کے ذریعے عہدے سے ہٹایا گیا۔

تھائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک نائب وزیراعظم عبوری سربراہ کے طور پر ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter