سڈنی فائرنگ: مائیکل وان کا ریسٹورنٹ میں محصور ہونے کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ کے واقعے کے دوران ایک ریسٹورنٹ میں بند ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے خوفناک لمحات کی تفصیل بیان کر دی ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیکل وان فائرنگ کے وقت ساحل کے قریب واقع ایک ریسٹورنٹ میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اچانک حالات کشیدہ ہو گئے اور ریسٹورنٹ میں موجود تمام افراد کو اندر ہی رہنے کی ہدایت کی گئی۔

مائیکل وان نے کہا کہ ریسٹورنٹ میں بند ہونا ایک انتہائی خوفناک تجربہ تھا۔ ان کے مطابق ریسٹورنٹ کا باؤنسر ہاتھ میں بندوق لیے ان کے پاس آیا اور فوراً اندر جانے کو کہا۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کی جگہ ہم سے صرف چند سو قدم کے فاصلے پر تھی اور اسی دوران سائرن کی تیز آوازیں سنائی دینے لگیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سڈنی کے ساحلی علاقے میں سائرن کی آوازیں اکثر شارک کے حملے یا کسی لڑائی کے باعث سنائی دیتی ہیں، تاہم جلد ہی اندازہ ہو گیا کہ یہ ایک سنگین فائرنگ کا واقعہ ہے۔ ان کے مطابق یہ منظر نہایت ہولناک تھا اور ہر طرف خوف کی فضا چھائی ہوئی تھی۔

سڈنی واقعہ: آسٹریلوی وزیراعظم نے ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے کا اعلان کر دیا

مائیکل وان نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ چھ افراد موجود تھے، جن میں وہ خود، ان کی اہلیہ، اہلیہ کی بہن، ان کی دو بیٹیاں اور بیٹیوں کی ایک سہیلی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نازک صورتحال میں انہوں نے خود کو حتی المقدور پُرسکون رکھنے کی کوشش کی۔

انہوں نے بحفاظت گھر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایمرجنسی فورسز اور حملہ آور کے خلاف کارروائی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودیوں کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی جبکہ دو پولیس اہلکاروں اور حملہ آور سمیت 40 افراد زخمی ہیں، جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter