سڈنی واقعہ: آسٹریلوی وزیراعظم نے ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے کا اعلان کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا کے وزیراعظم نے سڈنی واقعے کے بعد ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے اور دیگر ضروری اقدامات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز سڈنی کے بونڈی بیچ پر دو افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور تقریباً چالیس زخمی ہوئے تھے۔

latest urdu news

وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ ہتھیاروں کے لیے جاری کیے جانے والے لائسنس ہمیشہ کے لیے نہیں ہونے چاہئیں اور قوانین میں سختی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کے پاس چھ ہتھیار رکھنے کا لائسنس موجود تھا، تاہم اب ہتھیاروں کے قوانین کو سخت کرنے سمیت ہر ضروری اقدام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آسٹریلوی وزیر داخلہ نے سڈنی حملے کے بارے میں بتایا کہ حملے میں ملوث شخص اسٹوڈنٹ ویزا پر آسٹریلیا آیا تھا جبکہ اس کا بیٹا آسٹریلیا میں پیدا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے پیچھے موجود حالات اور عوامل کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

واقعے کے ردعمل میں آسٹریلیا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ سوگ کے دوران متاثرہ خاندانوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا جائے گا اور زخمیوں کے بہتر علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سڈنی حملہ دہشت گردی، صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا: آسٹریلوی وزیراعظم

وزیراعظم اور دیگر حکام نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور حکومت کی جانب سے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات اور قانون سازی کے عمل میں تعاون کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا اور مستقبل میں ہتھیاروں کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کو روکنے کے لیے موثر قوانین نافذ کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter