اسپین کے وزیراعظم کا غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں پر "نسل کشی اور ظلم و بربریت” کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔

غزہ جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر اپنی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پوسٹ میں پیڈرو سانچیز نے کہا کہ "ہم دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، تاہم فلسطین کا مسئلہ صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے۔”

latest urdu news

انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل غزہ میں جو کارروائیاں کر رہا ہے وہ ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو اس پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ اسپین کی حکومت نے اسرائیل پر تنقید کی ہو۔ اس سے قبل پیڈرو سانچیز نے مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیل کو غزہ قتل عام کے باعث عالمی کھیلوں سے باہر کیا جائے۔ حالیہ مہینوں میں اسپین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بھی روک دی تھی، جو کہ یورپی یونین میں ایک اہم اقدام تصور کیا گیا۔

غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے 90 فیصد معاملات طے ہو چکے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اسپین کی قیادت کی جانب سے اس سخت مؤقف کو یورپ میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کی ایک اہم آواز سمجھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter