جنوبی کوریا میں ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی کوریا کی فضائیہ کا ایک ایف 16 سی لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ یونگجو شہر کے قریب پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب طیارہ معمول کی مشقوں میں مصروف تھا۔

latest urdu news

کے حکام نے تصدیق کی کہ طیارے کے پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرتے ہوئے اپنی جان بچالی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پائلٹ محفوظ ہے اور فوری طور پر کسی شدید چوٹ یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس کے علاوہ زمین پر کسی شہری کے نقصان کی بھی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث قریبی جنگل میں بھی آگ لگ گئی۔ ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کر دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے پھیلاؤ کا خطرہ محدود ہے اور صورت حال قابو میں ہے۔

فضائیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے نائب چیف آف اسٹاف کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے جو طیارے کے گرنے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔ تکنیکی خرابی یا دیگر ممکنہ عوامل کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ترک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ جاں بحق

واضح رہے کہ یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں امریکی ساختہ ایف 16 طیارے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ترکش ایئر فورس کا ایک ایف 16 مغربی ترکیہ میں ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں پائلٹ میجر ابراہیم بولات جان کی بازی ہار گئے تھے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق حالیہ واقعات کے بعد ایف 16 طیاروں کی تکنیکی جانچ اور حفاظتی اقدامات پر مزید توجہ دیے جانے کا امکان ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter