جنوبی افریقہ میں دلخراش بس حادثہ، 42 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقہ کے صوبے لیمپوپو میں ایک اندوہناک بس حادثے میں کم از کم 42 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بس میں سوار مسافروں کا تعلق ملاوی اور زمبابوے سے تھا، جو جنوبی افریقہ میں کام کرنے کے بعد واپس اپنے وطن جا رہے تھے۔ حادثہ زمبابوے کی سرحد سے تقریباً 90 کلومیٹر دور این ون ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب بس قابو سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔

latest urdu news

لیمپوپو کی وزیر ٹرانسپورٹ وائلٹ متھیے کے مطابق، بس حادثے میں ایک 10 ماہ کی بچی سمیت درجنوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ 38 سے زائد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں اب بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

حادثے کی وجہ کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ڈرائیور کی تھکن یا بس میں فنی خرابی کو ممکنہ اسباب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بس نے تقریباً 1500 کلومیٹر کا سفر طے کرنا تھا اور یہ جنوبی شہر گکویبرہا سے زمبابوے جا رہی تھی۔

جنوبی افریقہ میں اگرچہ سڑکوں کا نظام جدید اور بہتر تصور کیا جاتا ہے، تاہم تیز رفتاری، ڈرائیونگ میں لاپروائی اور خستہ حال گاڑیوں کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں جان لیوا حادثات رونما ہوتے ہیں۔ حکام نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا عندیہ دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter