واشنگٹن میں فائرنگ، اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکی دارالحکومت میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

امریکی سیکرٹری برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوم کا بتانا ہے کہ یہ واقعہ واشنگٹن ڈی سی کے معروف یہودی میوزیم کے قریب پیش آیا، ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

latest urdu news

حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے دونوں افراد اسرائیلی سفارتخانے کے ملازمین تھے، جن میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں، واقعے کے وقت اسرائیل کے سفیر جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے۔

پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک 30 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، جس سے واقعے سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت اور محرکات کے بارے میں فی الحال مزید تفصیل فراہم نہیں کی جاسکتی۔

اسرائیلی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں مقتولین کو نہایت قریب سے نشانہ بنایا گیا، جو بظاہر کسی منصوبہ بند کارروائی کی طرف اشارہ کرتا ہے، سفارتخانے نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی حکام سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

ادھر واشنگٹن میں سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، واقعے نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter