سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل سعود انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کے شاہی خاندان کے رکن شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ یہ اعلان سعودی ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔

latest urdu news

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ بندر بن عبداللہ آل سعود گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ ایوانِ شاہی کے بیان میں بتایا گیا کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں بعد از نمازِ عصر ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، شاہی خاندان کے دیگر افراد، اعلیٰ سرکاری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کرگئے

ایوانِ شاہی نے مرحوم شہزادے کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سعودی شاہی خاندان کے ایک اور رکن شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ بن عبدالعزیز بیرونِ ملک انتقال کر گئے تھے، جن کی نمازِ جنازہ بھی ریاض کی جامع امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter