سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا یو اے ای اور قطر کے رہنماؤں سے رابطہ، کشیدگی ختم کرنے پر زور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور قطر کے امیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حالیہ ایرانی حملوں کے تناظر میں خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

latest urdu news

گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد نے ایران کے حملوں کی شدید مذمت کی اور متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا۔ دونوں جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ کشیدگی کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور مذاکرات کی میز پر واپس آ کر مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔

سعودی عرب نے واضح کیا کہ وہ قطر کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے، جبکہ قطر کے امیر نے بھی خطے میں جاری صورتحال کے علاقائی اور بین الاقوامی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی میزائل حملوں کے بعد یو اے ای کا سخت ردعمل، تہران میں سفارتی سرگرمیاں معطل

ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے متحدہ عرب امارات سے فلائٹ آپریشنز ابھی بحال نہیں ہو سکے، اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter