پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ، سعودی ولی عہد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ریاض میں منعقدہ خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے امریکی صدر کی کوششیں قابل تحسین ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور سعودی عرب اس عمل کا خیرمقدم کرے گا۔

latest urdu news

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ جی سی سی ممالک خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں اور ہم غزہ میں فوری جنگ بندی کے حامی ہیں، جی سی سی اور امریکا کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

اس اجلاس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کو شرپسند عناصر سے پاک کرنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک نے ہمیشہ امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہےاور وہ امید رکھتے ہیں کہ جی سی سی کے رہنما تنازعات کے حل میں موثر کردار ادا کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ غزہ کے مستقبل کے لیے فعال کوششیں کر رہی ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ شام پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں تاکہ اس ملک کے ساتھ نئے تعلقات قائم کیے جا سکیں۔

انہوں نےکہا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق ایک نیا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ان کی ترجیح ہےکہ تجارت ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امریکا مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن کے قیام کے لیے یرغمالیوں کی رہائی اولین شرط ہے اور حوثی باغیوں نے ہمارے جہازوں پر حملے بند کر دیے ہیں، خطے میں کشیدگی پھیلانے والے چھوٹے گروہوں کے خلاف بھی کارروائی ضروری ہے۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter