سعودی عرب کا اعلان: حرمین شریفین میں فوٹوگرافی اور ویڈیو ریکارڈنگ پر مکمل پابندی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین میں ہر قسم کی فوٹوگرافی اور ویڈیو ریکارڈنگ پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد النبی مدینہ منورہ میں موبائل فونز، پروفیشنل کیمرے اور دیگر ریکارڈنگ ڈیوائسز کے ذریعے تصویریں لینے پر پابندی ہوگی۔ یہ ہدایت آئندہ حج سیزن سے نافذ العمل ہوگی۔

latest urdu news

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد زائرین کے عبادتی تجربے کو محفوظ اور منظم بنانا ہے۔ فوٹوگرافی کے باعث نماز کے دوران تاخیر، اہم عبادتی مقامات پر رش اور ذاتی جگہ کی خلاف ورزی سے تنازعات پیدا ہوتے ہیں، جس کی روک تھام کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

قبل ازیں حرمین شریفین میں فوٹوگرافی کے حوالے سے صرف ہلکی نوعیت کی ہدایات دی جاتی تھیں، جیسے سلفیز اور پوز دیے گئے شاٹس سے گریز کرنا یا دوسروں کی اجازت کے بغیر تصویریں نہ لینا۔ تاہم نئی پالیسی میں یہ اصول مکمل پابندی میں تبدیل کر دیے گئے ہیں اور سیکیورٹی اہلکار پابندی کے نفاذ کے ذمہ دار ہوں گے۔

شاہ سلمان کا بڑا فیصلہ: مسجد قبلتین اب 24 گھنٹے کھلی رہے گی

وزارت حج و عمرہ نے مزید بتایا کہ یہ قانون دیگر مقدس مقامات پر بھی لاگو ہوگا جو حج کے روٹ سے منسلک ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور بین الاقوامی وفود کی بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظر یہ اقدام زائرین کے لیے عبادت کے دوران خلل کو ختم کرنے اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter