اتوار, 25 مئی , 2025

روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا بڑا تبادلہ، 390 افراد رہا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو/کیف: روس اور یوکرین نے 2022 میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد ایک بار پھر قیدیوں کے بڑے تبادلے پر اتفاق کرتے ہوئے 390 فوجی اہلکاروں اور عام شہریوں کو ایک دوسرے کے حوالے کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی کے باوجود انسانی بنیادوں پر قیدیوں کے تبادلے کا عمل جاری ہے۔ اس بار دونوں جانب سے تقریباً 390 افراد کو رہا کیا گیا، جن میں فوجی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ بعض عام شہری بھی شامل ہیں۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق، روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے مجموعی طور پر 1000 قیدیوں کی فہرست پر اتفاق ہو چکا ہے، اور یہ رہائیاں مرحلہ وار عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ سفارتی روابط کی بحالی کی جانب ایک مثبت اشارہ ہو سکتی ہے، اگرچہ جنگی صورتحال تاحال سنگین اور غیر یقینی ہے۔

یاد رہے کہ روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کئی مرتبہ قیدیوں کا تبادلہ ہو چکا ہے، تاہم جنگ بدستور جاری ہے۔

یوکرینی فوج نے ڈونیسک محاذ پر دو چینی شہریوں کو روسی فوج کے ساتھ لڑنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس واقعے نے چین کی غیر جانبداری کے موقف پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور یوکرین نے چینی سفارتکاروں سے وضاحت طلب کی ہے۔ امریکہ نے بھی چین پر روس کو حساس اشیاء فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter