روس کے یوکرین پر مہلک حملے، 19 شہری ہلاک، زیلنسکی کا الزام: روس سیز فائر سے گریزاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے پر روسی حملے میں 19 افراد ہلاک، 43 زخمی۔ زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس جنگ ختم نہیں کرنا چاہتا۔

ماسکو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق روس نے جنوب مشرقی یوکرین کے علاقوں میں شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 19 شہری جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 43 افراد زخمی ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں اسپتالوں کو ایمرجنسی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

latest urdu news

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس دانستہ طور پر جنگ کو طول دینا چاہتا ہے اور سیز فائر کی عالمی کوششوں کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔ زیلنسکی نے دعویٰ کیا کہ امریکا کی جانب سے دی گئی 10 روزہ ڈیڈ لائن مکمل ہونے کے بعد روس پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی، جو ممکنہ طور پر جنگ بندی پر اثر ڈال سکتی ہیں۔

یوکرین کے صدر نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روسی جارحیت کو روکنے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرے اور جنگ زدہ علاقوں میں فوری انسانی امداد پہنچائی جائے۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان فروری 2022 سے جاری جنگ نے ہزاروں جانیں نگل لی ہیں، جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ مغربی ممالک، بالخصوص امریکا اور یورپی یونین، روس پر متعدد معاشی پابندیاں عائد کر چکے ہیں، لیکن جنگ بندی کی کوئی واضح صورت حال اب تک سامنے نہیں آئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter