روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ’انادولو‘ کے مطابق، روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ پاک-افغان سرحد پر یہ معاہدہ دوحہ اور انقرہ کے حکام کی ثالثی سے طے پایا اور اس کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

latest urdu news

زاخارووا نے کہا کہ اسلام آباد اور کابل کا بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کرنے کا عزم دونوں ممالک کے درمیان امن قائم رکھنے کی بنیاد فراہم کرتا ہے اور علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے میں مددگار ہے۔

انہوں نے مزید اپیل کی کہ دونوں ممالک خصوصاً دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں میں تعاون کو فروغ دیں۔

یاد رہے کہ اتوار کو دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران پاکستان اور افغانستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا، جو کئی روز سے جاری سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے بعد سامنے آئی۔

چین کا پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم، یو این مشن افغانستان کا لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ

دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 25 اکتوبر کو ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوگا۔

گذشتہ روز چین اور سعودی عرب نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter