امیری میں ایلون مسک کو پیچھے چھوڑنے اور 47 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرنے والا خوش نصیب شخص کون؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں جہاں اکثر ایلون مسک، جیف بیزوس اور برنارڈ آرنو جیسے نام نمایاں نظر آتے ہیں، وہیں گزشتہ ہفتے ایک غیر متوقع تبدیلی نے سب کو حیران کر دیا۔ اوریکل (Oracle) کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن (Larry Ellison) نے نہ صرف مسک کو امیری میں پیچھے چھوڑا، بلکہ اپنی نجی زندگی میں بھی ایک حیران کن فیصلہ کیا انہوں نے اپنے سے 47 سال چھوٹی چینی نژاد لڑکی سے شادی کر لی۔

latest urdu news

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں اوریکل کے شیئرز کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ اس کی وجہ کمپنی کے کلاؤڈ انفرااسٹرکچر اور مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق معاہدے تھے جنہوں نے سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لیا۔ نتیجتاً، اوریکل کی مارکیٹ ویلیو میں 200 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔

بلومبرگ کے ارب پتی انڈیکس کے مطابق، اس روز لیری ایلیسن کی دولت کا تخمینہ 393 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ ایلون مسک کی دولت 385 ارب ڈالر پر محدود رہی۔ یوں لیری ایلیسن دنیا کے وقتی امیر ترین انسان بن گئے۔ البتہ یہ اعزاز عارضی ثابت ہوا، کیونکہ کچھ ہی دیر بعد اوریکل کے شیئرز کی قیمت میں کمی ہوئی اور ایلون مسک دوبارہ سرفہرست آ گئے۔

لیری ایلیسن کی زندگی کا دوسرا بڑا چرچا ان کی پانچویں شادی ہے، جس نے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی۔ بھارتی اور امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 81 سالہ لیری ایلیسن نے 33 سالہ جولن زو (Jolyn Zhu) سے شادی کر لی ہے۔

ایلون مسک نے اوپن اے آئی خریدنے کے لیے مارک زکربرگ سے مالی تعاون کی پیشکش کی، اوپن اے آئی کا انکشاف

چین میں پیدا ہونے والی جولن زو، جنہیں بعض ذرائع میں زو کیرن کے نام سے بھی پکارا گیا، مشی گن یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اور چینی، انگریزی اور ہسپانوی زبانوں پر عبور رکھتی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں کی ملاقات 2018 میں مشی گن یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران ہوئی، جو بعد میں ایک تعلق میں تبدیل ہوئی۔

اگرچہ دونوں کی شادی کا سرکاری اعلان نہیں ہوا، لیکن نومبر 2024 میں مشی گن یونیورسٹی کی ایک تقریب کے دوران جولن کو "لیری کی بیوی” کہہ کر پکارا گیا، جس سے ان کے رشتے کی تصدیق ہو گئی۔

یہ لیری ایلیسن کی پہلی شادی نہیں ہے بلکہ وہ اس سے قبل چار بار شادی کر چکے ہیں، جن میں سے کوئی بھی رشتہ سات سال سے زیادہ قائم نہیں رہا۔ ان کی ایک سابقہ اہلیہ سے انہیں دو بچے بھی ہیں۔ باوجود اس کے، ایلیسن کی نجی زندگی ہمیشہ خبروں میں رہی ہے۔

لیری ایلیسن بلاشبہ ایک غیر معمولی شخصیت ہیں ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک مضبوط مقام، عارضی طور پر دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز، اور 47 سال چھوٹی ذہین اور خوبرو لڑکی سے شادی یہ سب انہیں ایک منفرد مقام دیتے ہیں۔ ان کی زندگی، پیشہ ورانہ کامیابیوں اور نجی فیصلوں کا امتزاج واقعی ایک حیران کن کہانی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter