نئی دہلی، مودی حکومت کے مبینہ فالز فلیگ آپریشن پر سابق بھارتی فوجی نے چشم کشا انکشافات کر دیے۔
پہلگام حملے کے متعلق جعلی کارروائی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد بھارت میں مودی حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، سابق بھارتی فوجی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 18 برس فوج میں خدمات سرانجام دے چکا ہے اور پہلگام میں تعینات رہا ہے۔
فوجی نے بتایا کہ پہلگام میں آرمی، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کی تین چوکیاں ہوتی تھیں اور وہاں داخلہ صرف مکمل تلاشی کے بعد ممکن تھا، حتیٰ کہ فوجیوں کو بھی بغیر تلاشی کے داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔
اہلکار کے مطابق، امیت شاہ نے اچانک دورہ کر کے چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم دیا اور صرف ایک ہفتے بعد پہلگام حملہ ہوا، جو محض اتفاق نہیں ہو سکتا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کی سرپرستی مودی اور امیت شاہ خود کر رہے ہیں۔
سابق فوجی نے مودی، امیت شاہ اور آر ایس ایس کو ایسے جھوٹے حملوں کا منصوبہ ساز قرار دیا۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان انکشافات سے مودی حکومت کے فالز فلیگ آپریشنز کا پول کھل گیا ہےاور یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ مودی سرکار اپنے سیاسی مفادات کے لیے ملک کو خون میں نہلانے سے بھی دریغ نہیں کرتی۔