کوریا کی جنگ میں جان دینے والے 30 چینی عوامی رضاکاروں کی باقیات وطن واپس منتقل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور کوریا کی مدد کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 30 چینی عوامی رضاکاروں (CPV) کی باقیات جنوبی کوریا سے چین منتقل کر دی گئیں۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ منتقلی دونوں ممالک کے درمیان باہمی اتفاق اور بین الاقوامی اصولوں کے تحت انجام دی گئی، جس کا مقصد جنگ میں قربانی دینے والے شہداء کو وطن میں سپردِ خاک کرنا ہے۔

latest urdu news

چین کی عوامی لبریشن آرمی ایئر فورس کا Y-20 ٹرانسپورٹ طیارہ ان باقیات اور ان سے منسلک 267 نوادرات کو لے کر جنوبی کوریا کے انچیون ایئرپورٹ سے روانہ ہوا اور شمال مشرقی چین کے شہر شین یانگ میں واقع تاو شیان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔

جیسے ہی طیارہ چینی فضائی حدود میں داخل ہوا، چار J-20 لڑاکا طیاروں نے حفاظتی حصار میں لے کر وطن واپسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے بعد طیارے کو روایتی واٹر سلیوٹ کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔

شہداء کی باقیات کو بعد ازاں شین یانگ کے "شہداء قبرستان” میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ تدفین سے قبل انچیون ایئرپورٹ پر ایک یادگاری تقریب بھی منعقد ہوئی جہاں چین کا قومی ترانہ بجایا گیا، ہر تابوت پر چینی پرچم لپیٹا گیا اور شرکاء نے تین بار جھک کر سلامی دی۔

چین اور جنوبی کوریا کے درمیان 2013 سے جاری اس منتقلی کے عمل میں اب تک 1,011 چینی رضاکاروں کی باقیات اور متعلقہ نوادرات جنوبی کوریا سے چین منتقل کیے جا چکے ہیں۔ دونوں ممالک اس عمل کو انسانی ہمدردی اور تاریخی احترام کا حصہ قرار دیتے ہیں۔

یہ چینی رضاکار 1950 کی دہائی میں کوریائی جنگ کے دوران امریکی افواج کے خلاف شمالی کوریا کی حمایت میں لڑتے ہوئے جان بحق ہوئے تھے۔ چین کی جانب سے اس جنگ میں "عوامی رضاکاروں” کی شرکت کو ہمیشہ قومی فخر اور قربانی کی علامت کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter