پیوٹن یوکرینی صدر سے ملاقات کے لیے تیار، روسی و امریکی صدور کی اہم ٹیلیفونک گفتگو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

یورپی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر اور چند یورپی رہنماؤں سے بات چیت کے دوران ہی روسی صدر کو فون کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان 40 منٹ طویل گفتگو ہوئی، جسے روسی صدارتی مشیر یوری اوشاکوف نے "بے تکلف اور تعمیری” قرار دیا۔

latest urdu news

گفتگو میں دونوں صدور نے روس اور یوکرین کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا، اور نمائندوں کی سطح کو بلند کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ وہ یوکرینی ہم منصب زیلنسکی سے براہ راست ملاقات کے لیے تیار ہیں، اور اس حوالے سے ابتدائی انتظامات بھی شروع کر دیے گئے ہیں۔ ملاقات اگست کے آخر تک متوقع ہے، جبکہ مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر امن معاہدہ طے پاتا ہے تو امریکا، یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانے میں معاونت فراہم کرے گا۔ انہوں نے اس امکان کا بھی اظہار کیا کہ اگر حالات سازگار رہے تو وہ روس اور یوکرین کے صدور کے ساتھ ایک سہ فریقی میٹنگ کی میزبانی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ حال ہی میں یوکرینی صدر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے واشنگٹن میں ملاقات کر چکے ہیں، جنہیں انہوں نے "انتہائی مفید” قرار دیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter