ایران اور اسرائیل انتقام کے بجائے امن و مکالمے کی راہ اپنائیں، پوپ لیو کی اپیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویٹی کن سٹی سے پوپ لیو کا بیان، ایران اور اسرائیل کو بدلے کے جذبات ترک کرنے اور سفارت کاری کے ذریعے امن کا راستہ اختیار کرنے کی تاکید، عالمی برادری سے سنجیدہ اقدامات کی اپیل۔

ویٹی کن سٹی، عیسائی دنیا کی روحانی قیادت کے چودھویں پوپ لیو نے ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے تناظر میں ایک اہم بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ انتقام کی راہ نہ اپنائیں بلکہ ظلم، دشمنی اور بدلے کی نفسیات کو ترک کر کے مکالمے اور امن کے راستے پر گامزن ہوں۔

latest urdu news

پوپ لیو نے کہا کہ جنگ کے زخم صرف طاقت سے نہیں بھر سکتے بلکہ ان کا حقیقی علاج تحمل، برداشت اور بین الاقوامی سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے ایران اور اسرائیل دونوں پر زور دیا کہ وہ بات چیت کے دروازے کھلے رکھیں، مسائل کا حل صرف امن و مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے۔

پوپ لیو نے عالمی برادری کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صرف بیانات کافی نہیں، دنیا کو اب امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ مشرقِ وسطیٰ کے عوام کو ایک محفوظ اور پُرامن مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں ہونے والی 12 روزہ جنگ کے بعد فریقین جنگ بندی پر متفق ہو چکے ہیں، تاہم خطے میں تناؤ بدستور برقرار ہے اور عالمی برادری کی نظریں دونوں ممالک کے آئندہ اقدامات پر مرکوز ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter