غزہ میں بین الاقوامی فورس میں پاکستانی فوجی شامل ہو سکتے ہیں: اسرائیلی اخبار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی اخبار کے مطابق غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اخبار "ٹائمز آف اسرائیل” کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے قانون سازوں کو بتایا کہ 2 سالہ جنگ کے بعد استحکام قائم کرنے کے لیے بنائی جانے والی اس فورس میں پاکستانی فوجیوں کے ساتھ انڈونیشیا اور آذربائیجان کے فوجی بھی شامل ہوں گے۔

latest urdu news

اسرائیلی ویب سائٹ "وائی نیٹ نیوز” نے رپورٹ کیا کہ انڈونیشیا پہلے ہی مشن میں اپنی فوج بھیجنے کی پیشکش کر چکا ہے جبکہ آذربائیجان نے بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ تاہم پاکستانی فوجیوں کی ممکنہ شمولیت کے بارے میں اب تک کوئی باضابطہ اعلان یا عوامی تذکرہ نہیں کیا گیا۔

لگتا ہے یہاں ایٹم بم گرایا گیا ہو: ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کا غزہ کے دورے کے بعد بیان

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ غزہ میں پاکستانی افواج کی تعیناتی کے حوالے سے وزارت خارجہ ہی جواب دے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter