برطانوی اخبار Financial Times نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران پاکستان ایک اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان جنگ کے خاتمے کے لیے پسِ پردہ سفارتی کوششوں میں متحرک ہے۔
اخبار کے مطابق Asim Munir نے اتوار کے روز امریکی صدر Donald Trump سے گفتگو کی، جبکہ وزیراعظم Shehbaz Sharif نے ایرانی صدر سے رابطہ کیا۔ ان روابط کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی عسکری قیادت کے ایران کے ساتھ تعلقات اور امریکا کے ساتھ روابط کو استعمال کرتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان بیک چینل رابطے قائم کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینئر پاکستانی حکام ایرانی عہدیداروں اور امریکی شخصیات کے درمیان پیغامات کے تبادلے میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے ممکنہ مذاکرات، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان نے آئندہ دنوں میں اعلیٰ امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان ممکنہ مذاکرات اسلام آباد میں کرانے کی پیشکش بھی کی ہے، جسے خطے میں امن کی کوششوں کے لیے اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
