پاکستان کے ہاتھوں 5 بھارتی طیارے تباہ، بی جے پی رہنما کا پہلا اعتراف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے تباہ ہونے کا معاملہ ایک بار پھر خبروں میں ہے، اور اس بار خود بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے اس حقیقت کو تسلیم کر لیا ہے۔ سبرامنیئن سوامی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، جبکہ بھارتی حکومت اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

latest urdu news

سبرامنیئن سوامی نے چین کے طیاروں کو اعلیٰ معیار کا قرار دیتے ہوئے فرانس سے خریدے گئے رافیل طیاروں پر سوالات اٹھائے اور انہیں ناقص قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت اس نقصان کی تحقیقات کروانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی اور ممکن ہے کہ اصل حقائق عوام کے سامنے کبھی نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے ہوتے ہوئے سچائی سامنے آنا مشکل ہے۔

انٹرویو میں میزبان نے جب پوچھا کہ اپوزیشن بار بار یہ سوال اٹھا رہی ہے کہ کتنے طیارے تباہ ہوئے، تو سبرامنیئن سوامی نے واضح طور پر کہا کہ یہ حقیقت اب چھپائے نہیں چھپ سکتی، اور مودی حکومت کو چاہیے کہ قوم کے سامنے اصل صورتحال رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے بھی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ فضائی جھڑپوں اور پاکستان کے جوابی کارروائیوں نے نہ صرف بھارت کی عسکری صلاحیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں بلکہ مودی حکومت کی سفارتی و عسکری پالیسیوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اب خود بی جے پی کے اندر سے تنقید سامنے آنا مودی سرکار کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو رہا ہے۔ اسی تناظر میں بی جے پی کی جانب سے کرنل صوفیہ کو انتہا پسندوں کی بہن قرار دینے جیسے بیانات نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، مزید پڑھیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter