پاک بھارت جنگ تجارت کے ذریعے رکائی، سات بھارتی نئے طیارے گرائے جاچکے تھے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو تجارت کے ذریعے روکا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے سات بالکل نئے جنگی طیارے پہلے ہی گرائے جا چکے تھے۔

latest urdu news

ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے نریندر مودی، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے براہِ راست رابطہ کیا، اور کہا کہ اگر دونوں ممالک لڑیں گے تو امریکہ کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق اس رابطے کے بعد صرف 24 گھنٹے میں معاملہ ختم ہو گیا۔

امریکی صدر نے دونوں ممالک کو دو بڑی ایٹمی طاقتیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ ہوتی تو عالمی سطح پر شدید اثرات مرتب ہوتے۔ انہوں نے مودی اور پاکستانی رہنماؤں کو شائستہ اور اچھی شخصیات قرار دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter