پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ میں بدل سکتی تھی: ٹرمپ کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں کے دوران دس طیارے گرائے گئے تھے۔

latest urdu news

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی تھی اور معاملہ ایٹمی تصادم کی طرف بڑھ سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شدید نوعیت کی لڑائی جاری تھی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تجارتی محصولات (ٹیرف) سمیت سفارتی اقدامات کے ذریعے حالات کو مزید بگڑنے سے روکا گیا۔ ان کے مطابق اگر بروقت مداخلت نہ کی جاتی تو خطے میں بڑی جنگ چھڑ سکتی تھی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کی

گفتگو کے دوران انہوں نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو یہ اس کے لیے دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter