پاک افغان امن مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع، دوحہ میں طے شدہ نکات کا جائزہ لیا جائے گا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکی کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع ہو گیا ہے۔ یہ مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہو رہے ہیں اور اس میں دوحہ میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

latest urdu news

طالبان کی نمائندگی نائب وزیر داخلہ رحمت اللہ مجیب کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے کی ہے، جبکہ افغان وفد میں قطر میں افغان سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ، افغان وزیر داخلہ کے بھائی انس حقانی، نور احمد نور، وزارت دفاع کے عہدیدار نور الرحمان نصرت اور افغان وزارت خارجہ کے ترجمان شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں سیکیورٹی حکام پر مشتمل دو رکنی وفد شریک ہے جو تجاویز پیش کرے گا، جن میں افغانستان سے پاکستان میں حملے، ان کی مانیٹرنگ اور اس حوالے سے میکنزم کو حتمی شکل دینا شامل ہے۔

چین کا پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم، یو این مشن افغانستان کا لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ

یاد رہے کہ پاک افغان امن مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا تھا، جس میں طالبان کی درخواست پر پاکستان نے جنگ بندی میں توسیع کی تھی۔ تاہم سرحد پر کشیدگی کے باعث چمن، خیبر، جنوبی و شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کی سرحدی راہداریاں اب بھی 14 ویں روز بند ہیں، جبکہ باب دوستی، طورخم، خرلاچی، انگور اڈہ اور غلام خان پر سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پاکستان میں داخل ہونے کی منتظر ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter