آپریشن سندور: بھارت نے چھپائی گئی ہلاکتوں پر 100 فوجیوں کو اعزازات دے دیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی حکومت نے آپریشن سندور کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تفصیلات چھپانے کے بعد اب 100 سے زائد اہلکاروں کو اعزازات دے دیے، رسوائی کو کامیابی کا لبادہ پہنایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد، آپریشن سندور میں بھارتی فوج کو ہونے والے بھاری جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جنہیں طویل عرصے تک چھپایا جاتا رہا۔ بھارت نے پہلے ان ہلاکتوں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا، مگر اب اندرونی دباؤ اور افواج میں پھیلے اضطراب کے باعث مجبوراً 100 سے زائد ہلاک شدہ فوجیوں اور ہوا بازوں کو اعزازات سے نوازنے کا اعلان کر دیا ہے۔

latest urdu news

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی حکومت اور عسکری قیادت نے ابتدا میں نقصان چھپانے کی پالیسی اپنائی تاکہ عالمی سطح پر شرمندگی سے بچا جا سکے۔ لیکن اب، عالمی و مقامی سطح پر بڑھتے دباؤ اور سوشل میڈیا پر اُٹھنے والی آوازوں کے بعد بھارت نے ان ہلاکتوں کا بالواسطہ اعتراف کرتے ہوئے اعزازی فہرست جاری کر دی ہے۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق، صرف لائن آف کنٹرول پر بھارت کو 250 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں انڈین ایئر فورس کے 7 اہلکار، 10 انفنٹری بریگیڈ کے 5 جوان، اور ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ میں ہلاک ہونے والے 9 اہلکار شامل ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے چار لڑاکا ہوا باز بھی اس فہرست میں شامل کیے گئے ہیں جن میں رافیل طیاروں کے پائلٹ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت :آپریشن سندور” کے نام سے چوک کی تعمیر، رافیل طیارے کا ماڈل نصب

اسی طرح، آدم پور ایئر بیس پر مارے گئے ایس‑400 نظام کے 5 آپریٹرز، اُدھم پور ایئر ڈیفنس یونٹ کے 9 اہلکار، راجوڑی ایوی ایشن بیس میں 2 اور اُڑی سپلائی ڈپو کے کمانڈر سمیت 4 ہلاک اہلکاروں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ نوشہرہ اور اُڑی کے مختلف یونٹس سے تعلق رکھنے والے دیگر فوجی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک پیشہ ور فوج اپنے شہداء کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے اور انہیں عزت دیتی ہے، لیکن بھارتی حکومت نے ابتدا میں ان ہلاکتوں کو چھپا کر فوجی روایات کی توہین کی۔ ذرائع کے مطابق، ہلاک فوجیوں کے اہلِ خانہ کو سوشل میڈیا پر خاموش رہنے کا حکم دیا گیا تھا اور ان کی تصاویر یا معلومات عام کرنے پر دباؤ ڈالا گیا۔

یاد رہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو پٹھان کوٹ، اُدھم پور اور ایل او سی کے دیگر مقامات پر شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا اور سابق بھارتی جرنیل خود بھی ان نقصانات کا اعتراف کر چکے ہیں۔ 2019 میں ونگ کمانڈر ابھینندن کو ویر چکرا دیا گیا تھا، مگر اب درجنوں خفیہ ہلاکتوں کو اعزازات کی آڑ میں تسلیم کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی حکومت اپنی شکست کو چھپانے کے لیے روایتی جھوٹ اور دھوکہ دہی کا سہارا لے رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter