آپریشن سندور میں ناکامی، بھارتی لوک سبھا میں مودی سرکار پر سوالات کی بارش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ کی ناکامی پر مودی سرکار لوک سبھا میں خاموش، اراکین نے نقصانات اور حقائق چھپانے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

نئی دہلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت کو آپریشن سندور میں عسکری ناکامی کے بعد لوک سبھا میں شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

latest urdu news

مودی سرکار، جو گودی میڈیا پر آپریشن سندور کو بڑی فتح قرار دیتی رہی، ایوانِ زیریں میں مکمل خاموش دکھائی دی، جب اراکین نے سخت سوالات اٹھائے۔ آپریشن کی تفصیلات نہ ملنے پر اراکینِ پارلیمان نے حکومت کا گھیراؤ کیا اور شفافیت کے فقدان پر برہمی کا اظہار کیا۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور رکنِ پارلیمان اکھلیش یادو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ "جن کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی، ان میں سے کتنے طیارے اُڑے؟” انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ بھارت کے بہترین جنگی طیاروں کو آپریشن سندور میں کس طرح استعمال کیا گیا، اور کیا وہ واقعی کامیاب رہے؟

ذرائع کے مطابق، آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے نہایت مؤثر اور جدید دفاعی حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے، جس پر بھارتی حکام خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ مودی سرکار کی طرف سے آپریشن کے نقصانات پر پردہ ڈالنے کی کوششوں کو اراکین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایوان میں ہونے والی یہ بحث نہ صرف بھارتی افواج کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بلکہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا غیر علانیہ اعتراف بھی ہے، جو بھارت کی عسکری برتری کے تمام تر دعوؤں کو خاک میں ملا گیا۔

یاد رہے کہ مودی سرکار اس سے قبل بھی بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیک جیسے دعوؤں میں ثبوت فراہم نہ کر سکی تھی، اور اب آپریشن سندور کے مبینہ نتائج کو بھی چھپانے کی کوشش اس کی عسکری ساکھ پر ایک اور کاری ضرب ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter