جنوبی کورین صدر کی ٹرمپ سے ملاقات سے قبل شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم جونگ اُن کی نگرانی میں شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، جنوبی کورین صدر کی امریکا روانگی سے ایک دن قبل۔ ماہرین کے مطابق یہ قدم واشنگٹن اور سیول پر سیاسی دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے صدر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متوقع ملاقات سے صرف ایک روز قبل میزائل تجربہ کیا، جس کی نگرانی خود کم جونگ اُن نے کی۔

latest urdu news

بین الاقوامی خبرایجنسیوں کے مطابق یہ اقدام جزیرہ نما کوریا میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے حالیہ دنوں میں سرحدی علاقوں میں “خطرناک اشتعال انگیزی” کی ہے جس کے ردعمل میں یہ تجربہ کیا گیا، تاہم سیول نے ان الزامات کو بے بنیادقرار دیا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جنوبی کوریا کے صدر واشنگٹن پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ کل امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔

ماہرین کے مطابق شمالی کوریا کی یہ کارروائی ایک سیاسی پیغام ہے تاکہ امریکا اور جنوبی کوریا پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter