نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو ایران میں قید کی سزا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کی ایک عدالت نے معروف انسانی حقوق کی کارکن اور نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق نرگس محمدی کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت نے انہیں جرائم کی منصوبہ بندی اور ملی بھگت کے الزامات میں قصوروار قرار دیا ہے۔

latest urdu news

وکیل کے مطابق عدالتی فیصلے میں نرگس محمدی پر دو سال کے لیے ملک چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا قانونی حق موجود ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نرگس محمدی پہلے ہی مختلف مقدمات میں طویل عرصے سے قید کاٹ رہی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق نرگس محمدی ایران میں سزائے موت کے خلاف اور خواتین پر عائد سخت لباس قوانین کے خلاف مسلسل آواز بلند کرتی رہی ہیں، جس کے باعث وہ حکام کی جانب سے دباؤ اور عدالتی کارروائیوں کا سامنا کرتی رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter