نائجیریا میں کشتی الٹنے سے 40 سے زائد افراد لاپتہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائجیریا کی شمال مغربی ریاست سکوٹو میں ایک کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں، جب کہ 10 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد علاقے میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ کشتی میں 50 سے زائد افراد سوار تھے اور مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی دریائے نیجر کے ایک حصے سے گزر رہی تھی جب وہ توازن کھو بیٹھی اور الٹ گئی۔

latest urdu news

نائجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (NEMA) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ اب تک 10 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، جب کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں اور امدادی ٹیموں کی مدد سے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ کشتی میں حد سے زیادہ افراد کی موجودگی حادثے کی بڑی وجہ بنی، جو نائجیریا میں آئے دن پیش آنے والے دریائی حادثات کا عام عنصر ہے۔ اکثر مسافر حفاظتی اقدامات اور لائف جیکٹس کے بغیر سفر کرتے ہیں، جس سے ایسے واقعات میں جانی نقصان میں اضافہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں اس طرح کے دریائی حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں، جہاں نقل و حمل کے محدود ذرائع اور حفاظتی نظام کی کمی اکثر بڑے حادثات کا سبب بنتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter