نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی: ٹرمپ کے بارے میں پہلے جو کہا، اس پر قائم ہوں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ملاقات سے پہلے جو کچھ انہوں نے کہا، اب بھی اس پر قائم ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ممدانی سے پوچھا گیا کہ آیا وہ صدر ٹرمپ کو فاشسٹ سمجھتے ہیں اور جمہوریت کے دشمن قرار دینے کے اپنے بیانات پر قائم ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ اپنی سابقہ رائے پر قائم ہیں۔

latest urdu news

ظہران ممدانی نے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں نیویارک سٹی کے اہم مسائل پر کھل کر بات ہوئی۔ اس دوران امیگریشن، شہری رہائش، معیشت اور سکیورٹی سمیت متعدد اہم موضوعات پر مفصل گفتگو کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ماضی کی طرح شہر کو محفوظ بنانے کی پالیسی پر قائم ہیں، تاہم شہر کے مختلف علاقوں سے امیگریشن حکام کی چھاپوں اور گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جن پر فوری توجہ دی جا رہی ہے۔

نیویارک کے نئے میئر سے ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے فاشسٹ ہونے کے الزامات پر خود جواب دے دیا

واضح رہے کہ ظہران ممدانی نے ریپبلکن اور صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو شکست دے کر نیویارک کے میئر کے طور پر کامیابی حاصل کی ہے اور یکم جنوری 2026 کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter