نیو یارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی رمیز راجہ کے مداح

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کے تاریخی طور پر پہلے مسلمان اور ترقی پسند میئر ظہران ممدانی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ سابق پاکستانی کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کے مداح ہیں۔ ان کی انتخابی مہم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے جسے خود رمیز راجہ نے بھی ری شیئر کر کے ممدانی کو مبارکباد دی۔

latest urdu news

34 سالہ ظہران ممدانی، جو حال ہی میں نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے، اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹیم سے خطاب کر رہے تھے۔ وائرل ویڈیو میں وہ اپنے ساتھیوں کا جوش بڑھانے کے لیے رمیز راجہ کا مشہور جملہ دہراتے ہیں: "To snatch defeat from the jaws of victory” یعنی "فتح کے منہ سے شکست چھین لینا”۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد رمیز راجہ نے اسے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شیئر کیا اور ظہران ممدانی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا: “بہت بہت مبارک ہو مسٹر ممدانی، اور کمنٹری کے شوقین ہونے کا شکریہ۔ آپ نے سیدھے بلے سے کھیل کر ان لوگوں کو بے نقاب کیا جو کھیل کی روح کو نہیں سمجھتے۔ آپ پر فخر ہے!”

نیویارک کے پہلے مسلم میئر زہران ممدانی، ٹرمپ کو بڑا سیاسی دھچکا

رمیز راجہ کے پیغام کے بعد پاکستانی صارفین نے بھی ویڈیو پر بھرپور ردعمل دیا، جہاں کئی افراد نے کہا کہ “کرکٹ واقعی دنیا کو جوڑنے والا کھیل ہے” جبکہ دیگر نے ظہران ممدانی کی حسِ مزاح اور پاکستانی کلچر سے وابستگی کو سراہا۔

یاد رہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین میئر ہیں جنہوں نے حالیہ انتخابات میں 49.6 فیصد ووٹ حاصل کر کے سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter