نیدرلینڈز کا اسرائیلی سفیر کو طلب کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیدرلینڈز نے غزہ میں نسل کشی پر اسرائیلی سفیر کو طلب کرنے، دو اسرائیلی وزراء پر پابندی لگانے اور وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کا عندیہ دیا ہے۔

نیدرلینڈز کی حکومت نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسرائیل کے سفیر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیدرلینڈز کی وزارت خارجہ اسرائیلی سفیر کو باضابطہ طلب کر کے نہ صرف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرے گی بلکہ غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار بھی کرے گی۔

اس فیصلے کے ساتھ ہی نیدرلینڈز نے دو اسرائیلی وزراء — اتمار بن گوئر اور بزلیل سموٹریچ — پر پابندیاں عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان دونوں پر فلسطینیوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے اور تشدد پر اکسانے کے الزامات ہیں، جو نیدرلینڈز کے بقول بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کے اشارے پر عملدرآمد کی حمایت کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ اس پیش رفت سے اسرائیل اور یورپی ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی آ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی مسلسل بمباری اور زمینی حملوں کے باعث ہزاروں فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر نے مئی 2024 میں نیتن یاہو اور ان کے وزیر دفاع پر جنگی جرائم کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی سفارش کی تھی، جس پر کئی یورپی ممالک نے حمایت کا عندیہ دیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter