ایران کے خلاف نیا علاقائی اتحاد تشکیل دیا جا رہا ہے: نیتن یاہو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کے وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اہم ممالک کے ساتھ مل کر ایک نیا اتحاد قائم کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام کا مقصد خطے میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق نیتن یاہو نے ایک خطاب میں کہا کہ اسرائیل مختلف ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمتِ عملی تیار کر رہا ہے، تاہم انہوں نے اس اتحاد میں شامل ممالک کے نام یا دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

اپنے ریکارڈ شدہ بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے علاقائی اتحادی اب اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ نہیں رہے، لیکن ایران کی جانب سے ڈرونز اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے مؤثر نہیں ہیں اور اسرائیل ان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر مزید وضاحت طلب، فیصلہ مؤخر

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی عسکری کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور یہ مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایرانی حکومت کے خطرات کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter