گرفتاری سے بچنے کے لیے نیتن یاہو طویل فضائی سفر پر مجبور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جنگی جرائم کے الزامات میں جاری وارنٹ گرفتاری کے باعث اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو امریکا پہنچنے کے لیے معمول کے بجائے طویل اور غیر معمولی فضائی راستہ اختیار کرنا پڑا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے جانا تھا، مگر گرفتاری کے خدشے کے باعث ان کے طیارے نے فرانس، اسپین، پرتگال، آئرلینڈ اور برطانیہ کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کیا۔ اس کے بجائے، طیارہ بحیرۂ روم سے آبنائے جبرالٹر کا طویل اور غیر روایتی فضائی راستہ اختیار کرتا ہوا امریکا پہنچا۔

latest urdu news

نیتن یاہو پر عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں انسانی بحران پیدا کرنے، قحط کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے اور دیگر سنگین جنگی جرائم کے الزامات میں وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مغربی حمایت یافتہ اسرائیلی رہنما کو بین الاقوامی سطح پر اس حد تک قانونی خطرات کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کے خطاب کے دوران کئی ممالک کے نمائندہ وفود احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے، جسے سفارتی سطح پر شدید ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ صورتحال عالمی سیاست میں اسرائیل کی ساکھ اور نیتن یاہو کی قیادت پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter