آبنائے ہرمز تنازع: نیٹو جنرل کی ٹرمپ پر تنقید، اتحادی حمایت کو “خطرناک فیصلہ” قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیٹو سے وابستہ فرانسیسی جنرل مائیکل یاکوفلیو نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ٹرمپ کا ساتھ دینا ایسا ہے جیسے آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد ٹائٹینک کا ٹکٹ خرید لیا جائے۔

latest urdu news

اپنے بیان میں جنرل یاکوفلیو نے خبردار کیا کہ اس نوعیت کی حمایت اتحادی ممالک کے لیے تاریخی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں امریکا کے مؤقف کی غیر مشروط حمایت خطرناک نتائج پیدا کر سکتی ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے نیٹو پر دباؤ ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اتحاد نے آبنائے ہرمز کو کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکا ایران سے رابطے میں ہے، تاہم پیش رفت کی توقع کم ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے عالمی برادری، خصوصاً چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے بحری جہاز آبنائے ہرمز بھیج کر سمندری راستے کو محفوظ بنائیں۔ تاہم بیشتر ممالک نے اس درخواست پر محتاط یا منفی ردعمل دیا ہے۔

نیٹو پر تنقید اور آبنائے ہرمز پر مدد کی اپیل: ٹرمپ کے سخت بیانات

جاپان نے واضح طور پر اپنے جنگی جہاز بھیجنے سے انکار کیا، جبکہ چین نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی۔ جنوبی کوریا نے صورتحال کا جائزہ لینے کی بات کی ہے، جبکہ فرانس اور برطانیہ بھی اس خطے میں فوری فوجی شمولیت سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter