اسرائیل میں 200 سے زائد افراد زخمی، امریکی فوج کو بھی نقصان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

latest urdu news

تازہ حملوں کے دوران تل ابیب سمیت کئی شہروں میں خطرے کے سائرن بجتے رہے جبکہ مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق شمالی اسرائیل میں ایک عمارت پر میزائل گرنے کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایرانی حملوں میں مجموعی طور پر 200 سے زائد اسرائیلی زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عراق میں فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، ایک فوجی ہلاک، متعدد زخمی

دوسری جانب خطے میں جاری کشیدگی کے دوران امریکا کو بھی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عراق میں امریکی فوج کا ایک فیولنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کی تصدیق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کر دی ہے۔ طیارے میں چھ امریکی فوجی سوار تھے۔

اسی دوران عراق میں اتحادی افواج کے ایک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں تباہی ہوئی۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں ایک فوجی افسر ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

ادھر سعودی عرب میں ہونے والے ایرانی حملوں کے دوران زخمی ہونے والے 19 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے جرمنی منتقل کر دیا گیا ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter