ایران میں نئے سپریم لیڈر کا اعلان، سید مجتبیٰ خامنہ ای رہبر اعلیٰ منتخب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران نے اپنے نئے سپریم لیڈر کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت سید مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا رہبر اعلیٰ منتخب کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کے انتخاب کا فیصلہ مجلسِ خبرگان نے کیا۔ اجلاس میں ارکان کی بھاری اکثریت نے سید مجتبیٰ خامنہ ای کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے انہیں ایران کا تیسرا سپریم لیڈر منتخب کر لیا۔ وہ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے ہیں۔

مجلسِ خبرگان کے اجلاس کے دوران آیت اللہ خامنہ ای سمیت دیگر شہدا، مناب اسکول کے شہید طلبا اور مسلح افواج کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مشکل حالات کے باوجود ملک میں قیادت کا خلا پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مجلس خبرگان کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ملک میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے رہبر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل فوری طور پر مکمل کیا گیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نئے سپریم لیڈر سے بیعت کریں اور قومی اتحاد کو مضبوط بنائیں۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق دشمن کی جانب سے مجلس خبرگان کے دفاتر پر حملوں کے باوجود انتخابی عمل متاثر نہیں ہوا اور تمام قانونی و شرعی تقاضوں کے مطابق نئے رہبر کا انتخاب کیا گیا۔

آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ ایران کے سپریم لیڈر؟

دوسری جانب سیکیورٹی امور کے ماہر ڈاکٹر قمر چیمہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں تقریباً چالیس سال بعد نئے سپریم لیڈر کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ ان کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے کئی کمانڈرز بھی سید مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر قمر چیمہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ ایران میں قیادت کا خلا پیدا ہو سکتا ہے، تاہم نئے سپریم لیڈر اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے امریکا اور اسرائیل اس انتخاب کو قبول نہ کریں، لیکن ایران میں قیادت کا فیصلہ ایرانی عوام اور اداروں کا داخلی معاملہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter