آپریشن سندور کی ناکامی پر مودی کی خاموشی، اپوزیشن کا سخت ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی: بھارت کے متنازع "آپریشن سندور” کی ناکامی کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر اپوزیشن جماعتوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی اپوزیشن رہنماؤں نے امریکی صدر کے پاکستان کے حق میں دیے گئے بیانات کے بعد مودی سرکار پر سخت حملے کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مودی کی خاموشی دراصل ناکامی کا اعتراف ہے۔

latest urdu news

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل اور کمزور رہنما ہیں جن کے پاس نہ وژن ہے اور نہ ہی جرات۔ انہوں نے کہا کہ مودی امریکی صدر کے سامنے کھڑے ہونے کی سکت نہیں رکھتے۔ اگر ان میں ہمت ہے تو واضح کریں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات جھوٹے ہیں۔ راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ مودی نے خود "آپریشن سندور” کو رکوانے کا حکم دیا۔

اسی طرح کانگریس کی رہنما سوپریا شری نیت نے بھی مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق بھارت کے 7 طیارے مار گرائے گئے، مگر مودی نے اس پر کوئی تردید نہیں کی۔ ان کے بقول مودی کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی حکومت حقیقت چھپا رہی ہے۔

آپریشن سندور میں پتہ ہی نہیں تھا کیا کرنا ہے، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

سوپریا شری نیت نے مزید کہا کہ مودی ہمیشہ امریکی صدر سے خوفزدہ رہتے ہیں، اور ان کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگ چکی ہے۔ اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی قوم کو سچ بتائیں اور واضح کریں کہ آپریشن سندور میں اصل میں کیا ہوا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter